جیل میں یاسمین راشد کی حالت ٹھیک نہیں ہے ، جیل میں رات بھر یاسمین راشد کی حالت بہت خراب رہی ہے تمام لوگ ان کے لیے آواز اٹھائیں : خدیجہ شاہ کا دعویٰ
bbc news urdu نے Friday، 2 June 2023 کو شائع کیا.
لاہور: تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں یاسمین راشد کی حالت ٹھیک نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئیر کی ہے جس میں خدیجہ شاہ کا کہنا ہے کہ جیل میں رات بھر یاسمین راشد کی حالت بہت خراب رہی ہے تمام لوگ ان کے لیے آواز اٹھائیں۔
ایک دوسرے ٹوئٹ میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ’’ہم کٹھ پتلیوں سے مذاکرات کر کے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ یہ مسلط شدہ لوگ ہیں جن کا کوئی ووٹ بینک نہیں اور بیساکھیوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ آئین اور جمہوریت کی بحالی کی خاطر صرف حقیقی فیصلہ سازوں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے‘‘
ٹیگز:-







































Visit Today : 194
Visit Yesterday : 497
This Month : 1227
This Year : 64946
Total Visit : 169934
Hits Today : 2248
Total Hits : 884324
Who's Online : 5




















