سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں طبی ٹیسٹوں کی فیس کے باعث غریب شہریوں کے لیے مفت علاج خواب بن کر رہ گیا ہے: متحدہ قومی موومنٹ پنجاب
ملتان: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے صوبائی صدر پنجاب عابد گجر، سیکریٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی عدم دستیابی اور مہنگے داموں طبی ٹیسٹوں کی فیس کے باعث غریب شہریوں کے لیے مفت علاج خواب بن کر رہ گیا ہے رہی سہی کسر میڈیکل اسٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں مزید 14 فی صد اضافے نے پوری کردی ہے جس کی وجہ سے شہری شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نشتر،کارڈیالوجی،شہباز شریف ہسپتال سمیت بنیادی ہیلتھ مراکز میں بھی ادویات اور طبی سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے سفید پوش طبقہ بے چینی میں مبتلا ہے لیکن اس سلسلے میں وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے غریب عوام کو حقیقی معنوں میں مفت علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کے دعوے ریت کا ڈھیر ثابت ہو رہے ہیں حالانکہ مفت صحت وتعلیم حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن صحت کے ساتھ ساتھ مفت تعلیم کی فراہمی کے دعوے بھی حسب روایت کاغذی کاروائیوں تک محدود ہیں وزیر اعظم،نگران وزیر اعلی پنجاب آ نے والے بجٹ میں صحت و تعلیم کے شعبہ کی بہتری کے لیے ڈبل بجٹ مختص کریں اور ادویات کی قیمتوں میں 14 فی صد اضافہ واپس کیا جائے بلکہ ادویات کی قیمتوں میں 70 فی صد کمی کی جائے تاکہ شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے اور غریب شہریوں کو صحت و تعلیم کی مفت سہولیات کی فراہمی کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات کو یقینی بنایا جائے






































Visit Today : 149
Visit Yesterday : 497
This Month : 1182
This Year : 64901
Total Visit : 169889
Hits Today : 624
Total Hits : 882700
Who's Online : 4




















