جس کا ملتان اس کا پاکستان ،، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری او ر آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ملتان سے الیکشن جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائی تھی،ہم تن من دھن سےالیکشن کمپین چلائیں گے: سینئر سیاستدان پیپلزپارٹی ملک ارشد اقبال بھٹہ
ملتان (بیوروچیف) ہمارے وسیب میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی شدید خواہش اور وقت کی ضرورت ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری ملتان سے الیکشن لڑیں ، ہم تن من دھن سے ان کی الیکشن کمپین چلائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارپیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار این اے 156 و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نےاپنے آفس میں پارٹی کارکنوں کے درمیان کیا ہے ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ملتان سے الیکشن میں حصہ لینے سے ہمارے وسیب میں پارٹی کا گراف بہت اوپر چلا جائے گا اور کارکنوں کو بہت بڑا حوصلہ ملے گا۔ پارٹی قیادت کو کارکنوں کی اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیئے۔ انہوں نےکہا کہ سیاست میں ملتان کے حوالے سے ایک مقولہ مشہور ہے کہ “جس کا ملتان اس کا پاکستان”، یعنی جو ملتان سے جیتے گا وہ پاکستان پر راج کریگا۔ بانی شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو نے بھی ملتان سے الیکشن جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائی تھی۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ انشاء اللہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری بھی ملتان سے جیت کر پنجاب اور وفاق میں حکومت بنائیں گے۔ہم تن من دھن سے پارٹی قیادت کی بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے۔







































Visit Today : 38
Visit Yesterday : 497
This Month : 1071
This Year : 64790
Total Visit : 169778
Hits Today : 84
Total Hits : 882160
Who's Online : 5




















