اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیاہے ۔  قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سول و عسکری قیادت شریک ہوگی جس میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا ۔اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شرکت کریں گے ۔