اینٹی کرپشن کورٹ نے عدم پیشی پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی
bbc news urdu نے Thursday، 1 June 2023 کو شائع کیا.
گوجرانوالہ: اینٹی کرپشن کورٹ نے عدم پیشی پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ اینٹی کرپشن کورٹ میں تحریک انصاف کے صدرچودھری پرویز الٰہی کیخلاف اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت میں مقدمات کی الگ الگ سماعت ہوئی،چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،عدالت نے عدم حاضری پر پرویز الٰہی کی عبوری ضمانت خارج کردی ۔ یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر وکلا نے میڈیکل بنیاد پر آج حاضری کی درخواست کی تھی ،پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی سکیموں میں کک بیکس کے الزامات ہیں ،پرویز الٰہی نے دونوں مقدمات میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے ۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 435
Visit Yesterday : 536
This Month : 971
This Year : 64690
Total Visit : 169678
Hits Today : 5006
Total Hits : 880718
Who's Online : 5




















