کوٹ ادو دائرہ دین پناہ میں گھر کے اندر دھماکہ ، پانچ افراد جاں بحق
کوٹ ادو: کوٹ ادو میں گھر کے اندر دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ کوٹ ادو کے علاقے دائرہ دین پناہ میں دھماکا ہوا جس پر پولیس اور امدادی ادارے فوراً جائے حادثہ پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دیں۔ پولیس اور امدادی ادارے نے پانچ لاشوں اور زخمیوں کو جائے حادثہ سے اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق دھماکا گھر میں بنائی ہوئی کباڑ کی دکان میں ہوا، دھماکے سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے، دھماکے کی نوعیت کے لیے سیکیورٹی ایجنسیز موقع پر موجود ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد اقبال، محمد بلال، حسینہ مائی، شانو مائی اور سعدیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے رپورٹ طلب کرلیا۔ آئی جی نے کہا کہ واقعہ کے اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔





































Visit Today : 373
Visit Yesterday : 536
This Month : 909
This Year : 64628
Total Visit : 169616
Hits Today : 3840
Total Hits : 879552
Who's Online : 2




















