اسلام آباد: پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض پروگرام مکمل ہوئے بغیر ہی ختم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ نویں اقتصادی جائزے کے بعد آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ختم ہو جائے گا، بجٹ تجاویز پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ دسویں اور گیارہویں اقتصادی جائزے سے قبل قرض پروگرام کا وقت ختم ہو جائے گا۔خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان موجودہ قرض معاہدے کی معیاد 30 جون ہے جو بڑھائی نہیں جا سکتی۔