آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرپیٹرک نکولس کی ملاقات ، یادگار شہدا پر حاضری
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سرپیٹرک نکولس جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی رکھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر پیٹرک نکولس کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے برطانوی چیف آف جنرل سٹاف سرپیٹرک نکولس نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا جبکہ برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی۔







































Visit Today : 345
Visit Yesterday : 536
This Month : 881
This Year : 64600
Total Visit : 169588
Hits Today : 3300
Total Hits : 879012
Who's Online : 4




















