ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ نے بہاولپور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا
www.bbcnewshd.com نے Monday، 15 May 2023 کو شائع کیا.
بہاولپور سے عطاءالمنعم کی رپورٹ کے مطابق, ڈپٹی کمشنر ظہیر احمد جپہ نے بہاولپور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا, انہوں نے چڑیا گھر میں صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کیا,انہوں نے کہا کہ چڑیا گھر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے, اور گراسی لان کو مزید خوبصورت، سرسبز و شاداب بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں, ڈپٹی کمشنر نے چڑیاگھرکی جھیل کی صفائی اور پانی کی دستیابی، مگر مچھ، ٹائیگر، شیر، ہرن اور دیگر جانوروں اور پرندوں کے لئے پینے کا پانی اور خوراک کی فراہمی کا جائزہ لیا, انہوں نے کہا کہ جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال اور مقرر کردہ خوراک کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے, اس موقع پر کیوریٹر چڑیا گھر ڈاکٹر طارق محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ ملکؒ محبوب الہی کھر موجود تھے۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 120
Visit Yesterday : 0
This Month : 120
This Year : 63839
Total Visit : 168827
Hits Today : 600
Total Hits : 872414
Who's Online : 4




















