رانا ثنا اللہ اور اسحاق ڈار کی مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل
bbc news urdu نے Sunday، 14 May 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج نہ کرنے کی اپیل کی ہے، جیسے سربراہ پی ڈی ایم کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ کے سینیئر رہنماؤں اور وفاقی وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے اپیل کی کہ سپریم کورٹ کی بجائے ڈی چوک پر احتجاج کیا جائے ، اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ہونیوالے احتجاج کے دوران بھی ملک کے حالات خراب ہوگئے تھے ۔ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ن لیگی رہنماؤں کی اپیل کو مسترد کردیا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج پرصورت سپریم کورٹ کے باہر ہی ہوگا، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی جانب نکل پڑے ہیں ، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ، اب سارے فیصلے عوامی عدالت میں ہی ہوں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 465
Visit Yesterday : 634
This Month : 15863
This Year : 63699
Total Visit : 168687
Hits Today : 6486
Total Hits : 871652
Who's Online : 6




















