جیل سے نکلتے وقت پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل
bbc news urdu نے Saturday، 13 May 2023 کو شائع کیا.
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس میں تکلیف کے سبب اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاع اور فوٹیج کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سفید رنگ کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ خاندانی اور پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے نکلتے وقت طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل منتقلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی حکم نامہ موصول ہونے کے بعد جیل انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی رہنما کو رہا کیا۔
ٹیگز:-




































Visit Today : 421
Visit Yesterday : 634
This Month : 15819
This Year : 63655
Total Visit : 168643
Hits Today : 6231
Total Hits : 871397
Who's Online : 9




















