سپریم کورٹ کے سامنےجے یو آئی کا دھرنا ، چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنا جاری رہے گا : جے یو آئی کا اعلان
bbc news urdu نے Saturday، 13 May 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد : جے یو آئی نے اعلان کیا ہے کہ دھرنا چیف جسٹس کے استعفے تک جاری رہے گا۔ دھرنے میں جے یو آئی کے ایک لاکھ سے زائد کارکنان کی شرکت متوقع ہے، اس حوالے سے تیاریاں بھی تیز کردی گئی ہیں ۔ چاروں صوبوں سے ہزاروں کارکنوں کے قافلے اسلام آباد آئیں گے، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع اور پنجاب سے کارکنان پیر کے روز ہی اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ کوئٹہ اور کراچی سےقافلے کل روانہ ہوں گے، پشاور سے آنے والے قافلے کی قیادت مولانا عطاء الرحمان، خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کے قافلے کی قیادت اکرم خان درانی، سندھ کے قافلے کی قیادت راشد محمود سومرو، بلوچستان کے قافلے کی قیادت مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا عبد الواسع، پنجاب سے قافلے کی قیادت ڈاکٹر عتیق الرحمان کریں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 333
Visit Yesterday : 634
This Month : 15731
This Year : 63567
Total Visit : 168555
Hits Today : 5815
Total Hits : 870981
Who's Online : 4




















