چار دواؤں والے ایک کیپسول سے بلڈ پریشر کا بہتر علاج
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 1 September 2021 کو شائع کیا.
سڈنی: آسٹریلوی طبّی ماہرین نے تقریباً چار سال تک جاری رہنے والی ایک تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو زیادہ مقدار میں ایک دوا کے بجائے چار دواؤں کی تھوڑی تھوڑی مقدار ایک ساتھ دی جائے تو انہیں زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔نیو ساؤتھ ویلز کی یونیورسٹی آف سڈنی میں یہ طبّی آزمائشیں ہائی بلڈ پریشر کے 591 مریضوں پر ساڑھے تین سال تک جاری رہیں جبکہ ان میں شریک رضاکاروں کی عمر 18 سال سے زیادہ تھی۔تحقیق کی غرض سے بلڈ پریشر کی چار مختلف دواؤں (اربیسارٹن، ایملوڈیپائن، انڈاپامائیڈ اور بائیسوپرولول) کی بہت کم مقدار (الٹرا لو ڈوز) کیپسول میں ایک ساتھ بند کی گئی۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 89
Visit Yesterday : 497
This Month : 1122
This Year : 64841
Total Visit : 169829
Hits Today : 244
Total Hits : 882320
Who's Online : 5




















