ملتان: محلہ بلوچہ والہ کے رہائشی تھا نہ دہلی گیٹ کیخلاف سبحان بلوچ کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں جواد۔آصف۔خرم۔اشفاق۔اعجاز اور حماد شریک ہیں مظاہریں نے بتایا کہ شہر میں وسیم عرف میری خوف ہراس پھیلانے لگا ڈکیتی اور راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ملتان پولیس ڈاکوؤں کو روکنے میں بے بس نظر آتی ہے شہر کا جرائم پیشہ خاندان کھلے عام واردتیں کرنے میں سر گرم ہے۔چوری ڈکیتی راہ زنی اغوا برائے تاوان زیادتی منشیات فروشی جسم فروشی اور قتل سمیت سگین کرائم پولیس کی سرپراستی میں ہورہے ہیں مختلف تھانوں میں ریکارڈ یافتہ اور ستر سے زائد مقدماتدرج ہیں۔ جبکہ وسیم عرف میری، برکت علی، قاسم کھنہ، جاوید جعفر بدنامہ زمانہ ہیں سرغنہ منشات فروش ناصرہ بھی شامل ہے۔تھانہ دہلی گیٹ کی حدود محلہ بلوچہ والہ کے رہائشی سبحان بلوچ کے گھر پر ذاتی رنجش پر وسیم میری اور سرغنہ ناصرہ کے ہمراہ گھر پراندھا دھند فائرنگ کی جسمیں ایک شخص زخمی ہوا۔ جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا 15 پر اطلاع کے بعد بھی پولیس موقع پر نہ پہنچی۔ ہماری جان کو خطرہ ہے سنگین نتائح کی دھکمیاں دے رہے ہیں مظاہرین وزیراعلیٰ پنجاب ایڈیشنل آئی جی پنجاب آر پی او ملتا ن سی پی او ملتان اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے