پٹرول کی قیمتوں میں جان لیوا اضافہ، امپورٹڈ حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اپنی عوام کا خون کر رہے ہیں : ایڈووکیٹ سارہ علی سید
bbc news urdu نے Sunday، 16 April 2023 کو شائع کیا.
ملتان ( صفدربخاری سے ) پٹرول کی قیمتوں میں جان لیوا اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکمران بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کیلئے اپنی عوام کا خون کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم عناصر دوسروں کیلئے کھودے گڑھوں میں خود گر رہے ہیں۔ مہنگائی، مہنگائی اور صرف مہنگائی ان کی ایک سالہ کارکردگی ہے۔ انتخابات میں میں یہ کبھی نہیں جیت سکتے۔ ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن و ایڈوائزر سائوتھ پنجاب خواتین ونگ تحریک انصاف ایڈووکیٹ سارہ علی سید نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ حق اور سچ کے راستہ میں جتنی مرضی رکاوٹیں آئیں جیت ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے۔ کپتان کا راستہ روکنے کیلئے سارے کرپٹ اکٹھے ہو گئے ہیں۔ سب اکٹھے ہو کر بھی عوام کو وہ ریلیف نہیں دے پا رہے جو عمران خان نے اپنے دَور حکومت میں دیا تھا۔ مہنگائی کیخلاف لانگ مارچ کرنے والوں کے اپنے گریبان مہنگائی، مہنگائی اور صرف مہنگائی اور بھوک، پیاس سے مرنے والی عوام کے خون سے آلودہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک و قوم کیلئے آخری امید کی کرن بن چکے ہیں۔ عمران خان فرد واحد نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا نام ہے۔ پٹرولیم مصنوعات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا کر تجربہ کار سیاستدانوں نے اپنی تجربہ کاری پر کاری ضرب لگائی ہے۔ جتنا نقصان ان تجربہ کار سیاستدانوں نے ملک کو قوم کو پہنچایا ہے تاریخ میں کسی نے نہیں پہنچایا۔ پٹرول بڑھتے ہی تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو مزید پر لگ جائیں گے۔ ایڈووکیٹ سارہ علی سید نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 150 روپے فی لیٹر پٹرول عوام کو دیا تو یہی کرپٹ ٹولہ مہنگائی، مہنگائی کرتا ہوا سڑکوں پر آگیا ہم پوچھتے ہیں کہ آج پٹرول 282 روپے فی لیٹر تک کس نے پہنچایا؟ آج وہ لوگ کیوں خامو ش ہیں جو ان کیساتھ لانگ مارچ میں سڑکوں پر نکل آئے تھے؟ عوام پی ڈی ایم عناصر سے تنگ آچکے ہیں انتخابات چاہتے ہیں کہ عمران خان کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کریں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 343
Visit Yesterday : 634
This Month : 15741
This Year : 63577
Total Visit : 168565
Hits Today : 5846
Total Hits : 871012
Who's Online : 4




















