میونسپل کارپوریشن حبِ کے نومنتخب ،چیئرمین سائیں بابو فیض محمد حسن شیخ
حبِ سے سہیل احمد لاسی کی رپورٹ کے مطابق ۔ میونسپل کارپوریشن حبِ کے نومنتخب ،چیئرمین سائیں بابو فیض محمد حسن شیخ سے ان کی رہائشگاہ ،حبِ پر بھوتانی کارواں کے سہیل احمد اور بھوتانی کارواں حبِ کی اقلیتی برادری کے نوجوان پرنس ونود کمار، سنیل کمار آسوانی، کشور کمار ہیرانی، ہریش کمار ڈالوانی، مہیش کمار شیوانی،دنیش کمار ہیرانی، انیت کمار ترشانی کی ملاقات اس موقع پر بھوتانی کارواں کے رہنماؤں نے سائیں بابو فیض محمد حسن شیخ کو میونسپل کارپوریشن حبِ کے چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ،اور مختلف حوالے اور مسائل پر تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر نومنتخب چیئرمین حبِ سائیں بابو فیض محمد حسن شیخ نے بتایا حبِ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ،جس کے لیے تمام تر مسائل کو حل کرنے کی مکمل کوشش کریں گے،اور اس کے لیے ہم سب کو ملکر اور حبِ کی عوام کو بھی اس میں ہمارا مکمل ساتھ دینا ہوگا، تاکہ ہم اپنے شہر حبِ کو ایک ماڈل سٹی بنا سکیں اس موقع پر بھوتانی کارواں کے نوجوانوں نے نومنتخب چیئرمین سائیں بابو فیض محمد حسن شیخ کو روایتی اجرکیں پہنائی،




































Visit Today : 262
Visit Yesterday : 634
This Month : 15660
This Year : 63496
Total Visit : 168484
Hits Today : 5485
Total Hits : 870651
Who's Online : 8




















