عید الفطر سےقبل سوئی گیس کے بھاری بلز اور پٹرول کی قیمت میں اضافے نے غریب عوام کی خوشیاں چھین لی ہیں: کرامت علی شیخ
ملتان : ایم کیو ایم کے سینئر رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ عید الفطر کی آ مد سے قبل سوئی گیس کے بھاری بھرکم بلز اور پٹرول کی قیمت میں کمی کی بجائے مزید دس روپے کا اضافے نے غریب قوم سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی ہیں رہی سہی کسر بجلی کے بلوں نے پوری کردی ہے پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کی بائیس کروڑ سے زائد غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جن کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکا ہے مہنگائی ،بے روزگاری اور معاشی بدحالی سے تنگ لوگ بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے عوام شدید پریشانی سے دوچار ہے دوسری جانب سٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے جس پر قابو پانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے اقدامات کرنے چاہئیں جبکہ حکومت کو بجلی،گیس پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خورد و نوش وصرف کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر پالیسی بنانی چاہیے تاکہ عام غریب شہری حقیقی معنوں میں مستفید ہو سکے



































Visit Today : 398
Visit Yesterday : 634
This Month : 15796
This Year : 63632
Total Visit : 168620
Hits Today : 6028
Total Hits : 871194
Who's Online : 5




















