ملتان (صفدربخاری سے) مرکزی انجمن تاجران کینٹونمنٹ کےمرکزی تاجروسماجی راہنماء کلب عابد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے تجربہ کار حکمران یکے بعد دیگرے عوام پر بجلیاں گرا اور پیٹرول بم چلا کر جینے کاحق چھین رہے ہیں عام آدمی بالخصوص سفیدپوش طبقہ بدترین معاشی حالات کے باعث پس کررہ گیا ہے مہنگائی اور معاشی بدحالی کےشکار لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر بددعائیں دے رہےہیں حکومت نے اب بھی ہوش کے ناخن نہ لیے تو عوام کی اہوں اور بد دعاؤں کاسونامی تجربہ کار سیاسی اتحاد کو بہا کر لے جائیگا