حکومت کیلئے 2021ء بھی مکمل کرنا مشکل ہے، آج گئی یا کل، مریم نواز
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 16 October 2021 کو شائع کیا.
لاہور: مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے گرد پٹرول مافیا نے گھیرا ڈالا ہوا ہے۔مریم نواز نے جاتی امراء رائیونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل مافیا نے عمران خان کے اردگرد گھیرا ڈالا ہوا ہے، عوام کے پیسے سے ان سب کی جیبیں بھری گئی ہیں، موجودہ حکومت میں ہر چیز مہنگی ہوگئی ، ہر ایک کےپاس ایسی اے ٹی ایمز نہیں ہوتیں جو عمران خان کا کچن چلاتی ہیں ، پینڈورا پیپرز سے عمران خان کی اے ٹی ایم کے نام سامنے آئے ، ملک میں بہت سے لوگوں کی آمدن بیس ہزار سے کم ہے، سب بنی گالا میں نہیں رہتے ، حکومت نے عوام کو جتنا درد اور تکلیف دی اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا ، حکومت کو یہ پتہ نہیں آج گئی یا کل گئی ، لوگ بجلی،گیس کے بل کہاں سے بھریں گے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 454
Total Hits : 1004575
Who's Online : 4






















