جولائی 2021؛ حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 1 September 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: جولائی 2021ء میں حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے جب کہ یہ حجم جولائی 2020ء میں لیے گئے قرضوں کے مقابلے میں دگنا ہے۔وفاقی حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور پہلے سے لیے گئے قرضوں کی ادائیگی کیلیے حاصل کیے۔ وزارت اقتصادی امور کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے مہینے میں مختلف ذرائع سے حکومت نے 1.6 ارب ڈالر کے قرضے لیے۔ یہ حجم گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں لیے گئے قرض سے 100 فیصد زائد ہے۔واضح رہے کہ 1.6 ارب ڈالرکا یہ مجموعی قرض نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے عوض 7 فیصد شرح سود پر لیے گئے انتہائی مہنگے قرض کے علاوہ ہے۔
ٹیگز:-






































Visit Today : 129
Visit Yesterday : 497
This Month : 1162
This Year : 64881
Total Visit : 169869
Hits Today : 537
Total Hits : 882613
Who's Online : 3




















