ملتان ،کنزیومر کورٹ نےدھوکہ دہی کرنے پرشوز کمپنی پر جرمانہ عائدکر دیا
ملتان ( صفدر بخاری سے ) کنزیومر کورٹ نےدھوکہ دہی کرنے پرشوز کمپنی کو جرمانہ کردیا ۔ تفصیل کے مطابق آجکل بڑے بڑے شورومز پربرانڈڈ اشیاء کی سیل کو بڑھانے کے لئےاورخریداروں کوراغب کرنے کے لئے 50فیصد سے لیکر 70فیصد تک کی آفرز کی ہوتی ہیں اسی آفرز کو دیکھ کرمعروف ٹی وی اینکر وسینئروکیل انکم ٹیکس محمد اکرم خان صاحب ایک مشہور جوتوں کی دکان پرخریداری کے لئے گئےتو انہوں نے اپنے لئے ایک شو دکھانے کے لئے کہا تو سیلز مین نے کہا کہ شوز پر آفرز نہ ہے یہ صرف اندر پڑےسلیپروں پر ہے جبکہ دکان سے باہر لگے بینرپر ایسا کچھ نہ لکھا ہوا تھا ۔اس پر اکرم خان نے موقع پر دکان اور بینر کی تصویر بنائی اور دھوکہ دہی کا متعلقہ کمپنی کو لیگل نوٹس دے دیا اور بعد میں کنزیومر کورٹ میں کیس داخل کردیا ۔ جس پر کنزیومر کورٹ نے اس کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے دھوکہ دہی کرنے اور اکرم خان کوٹینشن دینے پرکمپنی پرجرمانہ عائد کر دیا







































Visit Today : 144
Visit Yesterday : 438
This Month : 7757
This Year : 71476
Total Visit : 176464
Hits Today : 768
Total Hits : 1004889
Who's Online : 3






















