ملتان (صفدر بخاری سے) نااہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی میں ناقابل یقین اضافے سے عوام اب واقعی گھبرا اٹھی ہے۔ حکمرانوں نے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا ہےیہ بات ممبر پیپلزپارٹی پنجاب کونسل و امیدوار این اے 156و پی پی 217 ملک ارشد اقبال بھٹہ نےاپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ۔ آئی ایم ایف کے حکم پر آئے روز پٹرول بجلی گیس سمیت تمام اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے سے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ آئی ایم ایف اورصیہونیوں کی پروردہ حکومت سے جلد از جلد چھٹکارا اب عوام کی شدید ترین خواہش ہے ۔ ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کہا کہ حکمران اندرونی و بیرونی طاقتوں کا دُم چھلہ بن کر عوام کا جینا عذاب بنا چکے ہیں ۔ ملک پر حقیقی معنوں میں مافیا کا راج ہے۔ جو باری باری لوٹ مار کر کے معاشی بحران اور سیاسی عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔ وزراء وزیراعظم کی طرح زبان درازی اور سیاستدانوں کی پگڑیاں اچھالنے میں اپنی بقاء سمجھتے ہیں۔عوام کی کسی کو فکر نہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں صرف واحد پیپلزپارٹی ہے جو عوام کے حقوق کیلئے ڈٹ کر میدان میں کھڑی ہے اور ظالم حکمرانوں کو للکار رہی ہے۔ پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پاکستان اور پاکستانیوں کا مستقبل اور واحد امید ہیں۔پیپلزپارٹی آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوکر بلاول بھٹو کی قیادت میں عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نجات دلائے گی اور ملک میں خوشحالی لائیگی۔