بیروت میں حزب اللہ کی ریلی کے قریب فائرنگ میں 6 افراد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Friday، 15 October 2021 کو شائع کیا.
بیروت: لبنانی دارلحکومت بیروت میں قصرالعدل کے سامنے مظاہرین کی ریلی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں اب تک 6 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔لبنان ریڈکراس کے مطابق اس ریلی کا انعقاد حزب اللہ اور امل تحریک کی جانب سے کیا گیا تھا، ریلی کے شرکا قصر العدل کے سامنے جمع ہوکر گزشتہ سال بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے کی تحقیق کرنے والی ٹیم کے سربراہ جج تاریک بطر پر سیاسی جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تاہم اس مقام سے کچھ فاصلے پر ہونے والی فائرنگ کی آوازوں سے مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے, جس کے بعد علاقے میں حکومت کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان تصادم شروع ہوگیا جو گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے
ٹیگز:-








































Visit Today : 132
Visit Yesterday : 438
This Month : 7745
This Year : 71464
Total Visit : 176452
Hits Today : 621
Total Hits : 1004742
Who's Online : 2






















