بھارتی فوج کی خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے خودکشی کرلی
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 14 October 2021 کو شائع کیا.
مہاراشٹر: بھارت میں خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ٹریننگ اسکول میں خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ خاتون لیفٹیننٹ کرنل نے ریاست مہاراشٹرا میں ملٹری انٹیلیجنس ٹریننگ اسکول میں خودکشی کرلی، خاتون لیفٹیننٹ کی لاش ٹریننگ اسکول کے کمرے سے برآمد ہوئی جہاں انہوں نے گلے میں ڈوپٹہ ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق خاتون لیفٹیننٹ کا تعلق اترکھنڈ سے ہے اور ان کو جے پور میں تعینات کیا گیا تھا، خاتون لیفٹیننٹ کی شادی بھی کرنل رینک کے آفیسر سے ہوئی تھی جس کے ساتھ طلاق سے متعلق معاملات چل رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون لیفٹیننٹ نے خودکشی اپنے گھریلو مسائل کے باعث کی تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 131
Visit Yesterday : 438
This Month : 7744
This Year : 71463
Total Visit : 176451
Hits Today : 587
Total Hits : 1004708
Who's Online : 5






















