بھوک وافلاس کے ستائے غریب شہریوں کو مفت آ ٹے کی آ ڑ میں بیماریاں تقسیم کی جارہی ہیں: زاہد خان
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی صوبائی حلقہ 214 کے امیدوار یوسی 1 کے سابق چیئرمین زاہد خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی پر قابو نہ پائے جانے کی وجہ سے بھوک وافلاس کے ستائے غریب شہریوں کو مفت آ ٹے کی آ ڑ میں مضر صحت آ ٹے کی فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملتان وگردونواح میں غریب شہریوں کو انتہائی مضر صحت آ ٹا فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں لیکن افسوس انتظامی سطح پر سب اچھا کی پوائنٹ اسکورنگ کی جارہی ہے مضرصحت آ ٹے کی دستیابی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے اور ہر صاحب حیثیت شخص کو اس ماہ مقدس میں غریب اور مفلس لوگوں کو نہیں بھولنا چاھئے اپنی بساط کے مطابق مستحق افراد کی مدد کرنی چاہیے کیونکہ آ ج بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے بالخصوص مزدور پیشہ طبقہ شدید پریشانی سے دوچار ہے اور اس کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم میں اضافے کی وجہ سے بھی عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں دن دیہاڑے ڈکیتی اور سنگین واقعات رونما ہورہے ہیں اس سلسلے میں ملتان انتظامیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے ۔



































Visit Today : 485
Visit Yesterday : 634
This Month : 15883
This Year : 63719
Total Visit : 168707
Hits Today : 6648
Total Hits : 871814
Who's Online : 3




















