” اس قسم کی شیطانی بیان بازی خانہ جنگی کی وجہ بنتی ہے” انٹرنیشنل صحافی مہدی حسن بھی رانا ثناء اللہ کے بیان پر بول پڑے
bbc news urdu نے Wednesday، 29 March 2023 کو شائع کیا.
واشنگٹن: عالمی صحافی اور ایم ایس این بی سی کے اینکر مہدی حسن نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے عمران خان کے خلاف بیان کو “غیر انسانی اور شیطانی” قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مہدی حسن نے کہا کہ پاکستانی وزیر داخلہ کی طرف سے یہ کس قسم کا بیان دیا گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ اس قسم کی شیطانی اور غیر انسانی بیان بازی ہے جو خانہ جنگی کی وجہ بنتی ہے۔ اس قسم کے بیانات جبر اور نسل کشی کا باعث بن سکتے ہیں۔ مہدی حسن نے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر اس کی مذمت کی جانی چاہیے۔ بزدار ہاؤس قبضے کی زمین پر تعمیر ہوا، محکمہ انٹی کرپشن نے سابق وزیر اعلیٰ کو طلب کرلیا . خیال رہے کہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ یا عمران خان رہیں گے یا ہم رہیں گے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 449
Visit Yesterday : 634
This Month : 15847
This Year : 63683
Total Visit : 168671
Hits Today : 6395
Total Hits : 871561
Who's Online : 5




















