حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے سات یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے : لاہور ہائیکورٹ
bbc news urdu نے Monday، 27 March 2023 کو شائع کیا.
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرنے سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت عدالتی حکم کی مصدقہ نقل کے سات یوم میں توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک کرے،حکومت 1990 سے 23 مارچ 2023 تک تحائف دینے والوں کا نام بھی 7 یوم میں پبلک کرے، تحائف کی ملکیت حکومت کے پاس ہوتی ہے، یہ تب تک حکومت کے پاس ہوتے ہیں جب تک انہیں لینے کا طریقہ نہ اختیار کیا جائے۔ فیصلے میں کہا گیا تحائف کا چھپانا یا اس کی قیمت ادا نہ کرنا غلطی ہے جو خرابی کی رغبت دیتی ہے، توقع کی جاتی ہے کہ جنہوں نے تحائف لیے وہ رضاکارانہ طور پر اسے ڈیکلیئر کریں، ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف فوجداری ایکشن ہو سکتا ہے، کوئی قانون سے بالا تر نہیں اور نہ کسی کو اپنے فائدے کیلئے ریاست کو نقصان پہنچانے کی اجازت ہے۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 409
Visit Yesterday : 634
This Month : 15807
This Year : 63643
Total Visit : 168631
Hits Today : 6141
Total Hits : 871307
Who's Online : 6




















