افغانستان میں بم دھماکے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک، 11 افراد زخمی
www.bbcnewshd.com نے Thursday، 14 October 2021 کو شائع کیا.
جلال آباد: اسدآباد میں بم دھماکے کے نتیجے میں ضلعی پولیس چیف ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبے کنڑ کے شہر اسدآباد میں ضلع شیگل میں تعینات طالبان پولیس چیف کی گاڑی کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پولیس سربراہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ واقعہ میں دیگر 11 افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔طالبان حکام کی جانب سے صوبے کنڑ میں بم دھماکے کی تصدیق کی گئی ہے تاہم ابھی تک واقعہ کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل افغانستان میں ہونے والے متعدد بم دھماکوں میں داعش خراساں ملوث رہی ہے جس کے خلاف طالبان کی جانب سے کارروائیاں بھی کی جارہی ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 454
Total Hits : 1004575
Who's Online : 4






















