اسلام آباد: انتخابات کی تاریخ نہ دینے سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے گورنر غلام علی کیخلاف انتخابات کی تاریخ نہ دینے پرسپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔  درخواست میں گورنر خیبرپختونخوا غلام علی اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کوصوبے میں انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دیا، گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کے متعدد خطوط کے جواب میں بھی انتخابات کی تاریخ نہیں دی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے یکم مارچ کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دے،سپریم کورٹ گورنر خیبرپختونخوا کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی فوری شروع کرے،عدالت گورنر کے تاریخ نہ دینے کی صورت میں صدر مملکت یا مجاز اتھارٹی کو الیکشن کی تاریخ دینے کا حکم دے۔