ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ، حویلیاں میں تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 7 افراد جاں بحق
bbc news urdu نے Monday، 20 March 2023 کو شائع کیا.
ایبٹ آباد: ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے حویلیاں میں تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، رہنما پی ٹی آئی اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 8 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔ڈی پی او نے بتایا کہ گاڑی میں موجود لاشیں مکمل طور پر جل چکی ہیں۔
ٹیگز:-



































Visit Today : 393
Visit Yesterday : 634
This Month : 15791
This Year : 63627
Total Visit : 168615
Hits Today : 6007
Total Hits : 871173
Who's Online : 3




















