ملتان(صفدربخاری سے)  تاریخ گواہ ھے الگ سرائیکی صوبہ کے لیے پرخلوص جدوجہد صرف میں نے کی اور اس جدوجہد کی مجھے بڑی قربانی ادا کرنا پڑی یہ باتیں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات سے ملاقات میں کیں ۔مہر مظہر عباس کات نے گیلانی ھاؤس میں سابق وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی اور سرائیکی وسیب سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے مہر مظہر کات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں سرائیکی وسیب میں ستر سال سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے اور سرائیکی صوبہ کی اسمبلی میں موثر آواز بلند کی اور سینٹ سے بل بھی پاس کروا لیا تھا جب قومی اسمبلی ٹائم آیا تو مجھے زبردستی صرف تیس سیکنڈ کی سزا سنا کر گھر بھیج دیا گیا اور یہ خود ساختہ سزا مجھے نہیں بلکہ پورے سرائیکی وسیب کے کروڑوں مظلوم لوگوں کو دی گی جن کے لیے میں الگ صوبہ بنا رھا تھا۔سابق وزیراعظم نے بتایا اگر مجھے زبردستی ہٹایا نہ جاتا تو نہ تو اب پاکستان کے یہ حالات ھوتے اور نہ سرائیکی وسیب کے مظلوم لوگ اس طرح در بدر ھوتے اورالگ صوبہ ھونے سے غریبوں کویہاں بیشمار روزگار کے مواقع ملتے ۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں نے آخری سال میں ملتان کا سیوریج کا مسئلہ ہیمشہ کے لیے حل کر دینا تھا مگر بدقسمتی سے مجھے ہٹا دیا گیا اور آج تک ملتان کا یہ اہم مسئلہ حل نہیں ھو سکا ۔مہر مظہر عباس کات نے سابق وزیراعظم کی سرائیکی صوبہ اور سرائیکی وسیب کے لیے مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سرائیکی وسیب کا ہر پڑھا لکھا نوجوان آپ کے وسیب میں بچھائے گے ترقیاتی کاموں کو جب دیکھتا ھے تو آپ کو داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا کیونکہ آپ نے اپنے حلقہ سے ہٹ کر پورے وسیب میں اتنے اہم کام جن میں شورکوٹ پل ۔ہیڈ محمد والا۔ایمن والا پل ۔شہید بینظیر پل جن سے سو سو کلو میٹر کا فاصلہ کم ھوا ھے ۔انٹر نیشنل ائیرپورٹ۔پی ٹی وی سنٹر ۔موٹروے ۔کینسر یونٹ ۔گیلانی لاء کالج ۔سرائیکی ریسرچ سنٹر ۔بیشمار فلائی اوورز سمیت ایسے تاریخی کام جن کا شمار نہیں کیا جا سکتا جس پر ہر وسیب زادہ چاہے وہ جس زبان سے تعلق رکھتا ھے پنجابی ھے ۔اردو ھے ۔مہاجر ھے پٹھان ھے ۔بلوچ ھے سرائیکی ھے سب سید یوسف رضا گیلانی کے ہیمشہ ممنون رہیں گے مہر مظہر عباس کات نے سید یوسف رضا گیلانی کو یقین دلایا کہ سرائیکستان نوجوان تحریک آپ کی وسیب کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہمیشہ آپ کو بھر پور سپورٹ کریگی ۔سیابق وزیراعظم نے کہا کہ سرائیکی صوبہ صرف پیپلز پارٹی ہی بنائے گی ۔اس موقع پر سید ضیغم عباس گیلانی بھی موجود تھے