اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور  پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ طارق رحیم کی آڈیو لیک میں بیٹی مریم نواز کے بارے میں گھٹیا گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین کے بارے میں اس لب و لہجے اور گھٹیا سوچ کی معاشرے بالخصوص خواتین کو پر زور مذمت کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اجتماعی مذمت ہی معاشرے میں یہ منفی سوچ روک سکتی ہے۔ خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے۔جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی سامنے آنے والی مبینہ آڈیو میں وہ پی ٹی آئی کے وکیل سے گفتگو میں مبینہ طور پر مریم نواز سے متعلق گفتگو کرتے سنائی دے رہے ہیں۔