نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا
www.bbcnewshd.com نے Wednesday، 13 October 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبدالطیف قریشی نامی شخص نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نیب آرڈیننس کو چیلنج کردیا ہے، درخواست میں وفاقی حکومت اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کا حوالہ دیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 اکتوبر 2021 کو وفاقی حکومت نے نیب ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، ترمیمی آرڈیننس کی شقیں قانون سے مطابقت نہیں رکھتیں، کسی مخصوص شخص کے لئے آرڈیننس جاری ہونا خلاق قانون ہے، ریٹائرڈ ججز کی دوبارہ تعیناتی آزاد عدلیہ کے بھی خلاف ہے، اس لئے نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 116
Visit Yesterday : 438
This Month : 7729
This Year : 71448
Total Visit : 176436
Hits Today : 468
Total Hits : 1004589
Who's Online : 5






















