نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو آ گے آ نا ہوگا ورنہ جاگیردار،سرمایہ دار کی لوٹ کھسوٹ جاری رہے گی: کرامت علی شیخ
ملتان (صفدربخاری سے) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 39 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں سینئر رہنما کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو آ گے آ نا ہوگا ورنہ جاگیردار،سرمایہ دار کی لوٹ کھسوٹ جاری رہے گی ایم کیو ایم واحد سیاسی جماعت ہے جس نے مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو پارلیمنٹ میں قومی و صوبائی سطح پر منتخب کرایا بلکہ وزارتوں اور گورنر کے منصب تک عملی معنوں میں فائز کیا تاکہ عام غریب شہری کو بنیادی سہولیات فراہم ہوں پارٹی ورکر مصطفی کمال کو موقع ملا تو انہوں نے کراچی کا نقشہ بدل دیا کراچی دنیا کے سات بڑے ملکوں میں بڑے شہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے 39 ویں یوم تاسیس کی ملتان میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں سید وصی حیدر بھائی ،ایاز شیخ بھائی ،رائے طارق بھائی ،رانا ذوالفقار بھائی ،رانا سمیع بھائی ،ذاکر بھائی ،بلال بھائی ،فرحان بھائی ،احسن بھائی ،عرفان بھائی سمیت دیگر نے شرکت کی کرامت علی شیخ نے مزید کہا کہ گزشتہ 75 سالوں میں جاگیردار،وڈیرہ شاہی اور سرمایہ دارانہ نظام نے وطن عزیز کو اس نہج پر پہنچا دیا کہ آ ج عام غریب شہری تو دور کی بات سفید پوش طبقہ بھی پس کر رہ گیا ہے عمران خان اور پی ٹی آئی کا دور حکومت بھی کوئی خوشی کا سبب نہیں بنا بلکہ مزید بحرانوں کا شکار ہو گئے عمران خان پیرا شوٹر کی حیثیت رکھتے ہیں وہ کیسے تبدیلی لائیں گے ایم کیو ایم ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مڈل کلاس طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آ گے لائے گی اس وقت تک غریب عوام کو حقوق نہیں مل سکتے جب تک سیاسی طور پر وہ اپنا کردار ادا نہیں کر پاتے اسی لیے آ ج بھی وقت ہے کہ نوجوان آ گے بڑھیں اور سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کریں پارٹی رہنماؤں نے مزید کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے تاریخ ساز جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ کراچی ایم کیو ایم پاکستان کا ہے۔



































Visit Today : 469
Visit Yesterday : 634
This Month : 15867
This Year : 63703
Total Visit : 168691
Hits Today : 6503
Total Hits : 871669
Who's Online : 3




















