ممبئی: بالی ووڈکے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے این سی بی آفیسر نے الزام لگایا ہے کہ ان کی جاسوسی کی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر واکھنڈے جنہوں نے آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا۔ انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انہوں نے الزام لگا یا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے ان کا اور ان کے ساتھیوں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔واکھنڈے نے ان کی جاسوسی کرنے کے لیے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔