بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کراچی: بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزداری بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصدیق خود بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کی۔بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ’’یہ بتانے میں بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اللہ نے ہمیں بیٹے سے نوازا ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بچے کی تاریخ پیدائش 10 اکتوبر 2021 لکھی۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کی ٹوئٹ پر کہا ’’میں باقائدہ ماموں بن گیا ہوں‘‘۔آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ الحمداللہ، میں باقاعدہ خالہ بن گئی ہوں‘‘۔واضح رہے بختاور بھٹو زرداری کی شادی رواں سال 29 جنوری کو محمود چوہدری سے ہوئی تھی۔








































Visit Today : 132
Visit Yesterday : 438
This Month : 7745
This Year : 71464
Total Visit : 176452
Hits Today : 624
Total Hits : 1004745
Who's Online : 2






















