مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 12 October 2021 کو شائع کیا.
سرینگر: بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیروادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک بار پھر قابض فوج کی بربریت کے نتیجے میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد گزشتہ 2 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا، آپریشن کے دوران قابض فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 449
Total Hits : 1004570
Who's Online : 6






















