روس میں مسافر بردار طیارہ گرکر تباہ، 16 افراد ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Monday، 11 October 2021 کو شائع کیا.
ماسکو: روس میں مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس میں ایک نجی فلائنگ کلب کا طیارہ اسکائی ڈائیورز کو لیکر سیاحتی مقام جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوکرمنزلنسک میں گر کر تباہ ہوگیا۔طیارے میں 19 اسکائی ڈائیورز اور عملے کے 2 افراد سوار تھے. حادثے میں 16 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں تاہم طیارے میں فنی خرابی پیدا ہونے کا امکان ہے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔واضح رہے کہ روس میں رواں سال جولائی میں طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 28 مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 448
Total Hits : 1004569
Who's Online : 6






















