پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 10 October 2021 کو شائع کیا.
کراچی: پیرس سے اسلام آباد آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز میں سوار ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث طیارے کو بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ترجمان پی آئی آئی عبداللہ خان کے مطابق پی آئی اے کی چارٹر پرواز پی کے 9750 پیرس سے اسلام آباد آرہی تھی کہ طیارے میں سوار خاتون مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی، جس پر کپتان نے بلغاریہ کی ایئرٹریفک کنٹرول ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دے کر لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اجازت ملنے کے بعد طیارے نے صوفیہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔عبداللہ خان کا کہنا تھا کہ طیارے کی خاتون مسافر اقبال بانو دل کا دورہ پڑنے سے بے ہوش گئی تھیں، خاتون مسافر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 455
Total Hits : 1004576
Who's Online : 3






















