لیبیا؛ جیل میں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 6 تارکین وطن ہلاک
www.bbcnewshd.com نے Sunday، 10 October 2021 کو شائع کیا.
طرابلس: لیبیا کی ایک جیل میں افراتفری کے دوران سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ میں 6 تارکین وطن ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیبیا میں طرابلس کے مغربی علاقے میں واقع حراستی مرکز میں قیدیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس سے جیل میں افرا تفری مچ گئی اور اس دوران سیکیورٹی گارڈز نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ میں 6 تارکین وطن ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔ اس جیل میں گزشتہ ہفتے 500 خواتین اور 60 بچوں سمیت 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو منتقل کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری بیان میں واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تارکین وطن کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اُٹھائے جائیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 115
Visit Yesterday : 438
This Month : 7728
This Year : 71447
Total Visit : 176435
Hits Today : 449
Total Hits : 1004570
Who's Online : 6






















