صدر مملکت کی منظوری، ڈی جی نیب ظاہر شاہ ڈپٹی چئیرمین نیب تعینات
www.bbcnewshd.com نے Saturday، 9 October 2021 کو شائع کیا.
اسلام آباد: صدر مملکت نے ڈائریکٹر جنرل نیب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چئیرمین نیب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے ڈی جی نیب ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین تعیناتی کے لیے سمری وزرات قانون کو ارسال کی تھی صدر مملکت عارف علوی نے اس تعیناتی کی منظوری دے دی جس کے بعد اب ظاہر شاہ کو ڈپٹی چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزارت قانون و انصاف کل ظاہر شاہ کی بطور ڈپٹی چئیرمین نیب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کرے گی۔واضح رہے کہ ظاہر شاہ بطور ڈی جی آپریشن نیب ہیڈ کوارٹر میں تعینات تھے۔ ڈپٹی چئیرمین کا عہدہ 4 اکتوبر کو حسین اصغر کے استعفی کے باعث خالی ہوا تھا۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 131
Visit Yesterday : 438
This Month : 7744
This Year : 71463
Total Visit : 176451
Hits Today : 579
Total Hits : 1004700
Who's Online : 5






















