پاکستان کے کامیڈی کنگ عمرشریف کی زندگی اور بیماری سے تدفین تک کے مختصر حالات
صفدر بخاری :
پاکستان کے کامیڈی کنگ لیجنڈ اداکار عمر شریف کی وفات کی خبریں اب پرانی ہو چکی ہیں لیکن ہم آج انکی زندگی اور بیماری سے تدفین تک کے مختصر حالات بتاتے ہیں ، جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں معروف کامیڈین عمر شریف کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں ۔ عمر شریف نےاردو زبان پر مبنی ایک خاص مزاج کے ڈراموں اور لہجے کو فروغ دیا جس نے پوری دنیا میں شہرت پائی،وہ ایک محنتی انسان تھے۔انہوں نے فنی دنیا کا آغاز 14 سال کی عمر میں کراچی کے آدم جی ہال میں ایک ڈرامے سے کیا عمر شریف آدم جی ہال کی کینٹین میں کام کرتے تھےاس کے بعد عمر شریف نے محنت و لگن سے کام کرکے اپنے لیے وہ مقام حاصل کیاجو شائد ہی کسی اورپاکستانی کامیڈین کو حاصل ہوا ہو حکومتِ پاکستان نے بھی ان کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔ انہوں نے کئی نگار ایوارڈز بھی حاصل کیے۔ وہ خوش نصیب فنکار ہیں جن کو ان کی زندگی میں حکومتی توجہ ملی اور عوام کا پیار بھی میسر آیا ۔ انہوں نے پاکستان اور انڈیا کے علاوہ پوری دنیا میں کامیاب مزاحیہ پروگرام کئے ۔ عمر شریف نے تین شادیاں کیں ۔ صرف پہلی بیوی سے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں، بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے ۔ وہ ایک خوشحال زندگی گزار رہے تھے ۔ کامیڈین عمر شریف زندگی کے آخری دنوں میں بہت بیمار رہے، یہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے ، انہی دنوں میں ان کے گھریلو جھگڑوں کی بازگشت بھی عدالت میں سنائی دی، وجہ تنازع جائیداد تھی۔ آج سےچند روز پیشتر انکی طبیعت بہت زیادہ خراب ہوگئی توانہیں 10ستمبر2021کوکراچی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں پر ڈاکٹرزنے کہا کہ ان کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں ہے۔اور انہیں پندرہ سے اکیس دنوں کے اندرسعودی عرب ، جرمنی یا امریکہ علاج کے لئے لے جایا جائے اور یہ صرف ایئرایمبولیس میں ہی جا سکتے ہیں ، عمر شریف کی اپیل پرحکومت پاکستان نے عمر شریف اور انکی فیملی کے امریکہ کے ویزے لگوائے اور سندھ حکومت نے ان کے لئے ایئر ایمبولینس کا انتظام کرا دیا۔ایئرایمبولینس کے ذریعے عمر شریف کوعلاج کے لئے امریکہ روانہ کر دیا گیا ، ایئرایمبولینس کوامریکہ پہنچنے تک چار سٹاپ کرنے تھے پہلا جرمنی دوسرا آئسلینڈ تیسرا کینیڈا اور چوتھا واشنگٹن تھا ،جب 7گھنٹے بعد ایئرایمبولینس جرمنی پہنچی تو عمر شریف کی طبیعت تھوڑی سی خراب ہوئی تو انہیں چند گھنٹوں کے لئے جرمنی کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا جوں جوں وقت گزرتا گیا عمر شریف کی طبیعت زیادہ خراب ہوتی گئی پہلے آکسیجن لیول کا مسئلہ تھا اورپھرنمونیہ اور پھر ڈائیلیسز تک معاملہ بڑھ گیا اور 2اکتوبر 2021کومزاح کی سلطنت کے بے تاج بادشاہ 66 سال کی عمرمیں جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ ان کا ایک نماز جنازہ جرمنی میں ہی انکے مداحوں نے ادا کیا ۔ آخر کاران کا جسدخاکی 6اکتوبر2021 کو پاکستان لایا گیا عمر شریف کی میت انکے بیٹوں جوادعمر اور فواد عمرکے سپرد کی گئی ۔عمرشریف کا جسدخاکی قومی پرچم میں لپیٹ کرایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ۔ مداحوں کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عمرشریف کی نماز جنازہ انکے نام سے منسوب عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی۔ تدفین عمر شریف کی وصیت کےمطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی







































Visit Today : 131
Visit Yesterday : 438
This Month : 7744
This Year : 71463
Total Visit : 176451
Hits Today : 584
Total Hits : 1004705
Who's Online : 5






















