لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو پیش کرنے کا حکم دیدیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گرفتار کرلیاگیا۔ فرخ حبیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ فواد چودھری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے،پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو گھر سے گرفتار کیا گیا،ان کاکہناتھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے ، فرخ حبیب نے فواد چودھری کو پکڑنے والی گاڑیوں کی فوٹیج شیئر کردی ،فوادچودھری کو زمان پارک سے صبح 5 بجے گھر پہنچتے ہی پکڑ لیاگیا۔
بعد ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کو
پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ گزشتہ رات فوادچودھری کو رہائشگاہ سے حراست میں لیاگیا ،فوادچودھری کو حراست میں لینے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں ،فوادچودھری کی گرفتاری غیرقانونی ہے،درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔




































Visit Today : 428
Visit Yesterday : 497
This Month : 1461
This Year : 65180
Total Visit : 170168
Hits Today : 3894
Total Hits : 885970
Who's Online : 5





















