بہاولپور کی تاریخ جماعتی ناہمواریوں سیاسی زلزلوں آمرانہ جھٹکوں اور غیر جمہوری حملوں سے عبارت ہے
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 24 January 2023 کو شائع کیا.
بہاولپور: بہاولپور کی تاریخ جماعتی ناہمواریوں سیاسی زلزلوں آمرانہ جھٹکوں اور غیر جمہوری حملوں سے عبارت ہے۔سال نو کے پہلے ماہ پر ایک بار پھر عہد کرتے ہیں بحالی صوبہ کی خاطر سیاسی دہشتگردوں فرعونی و یزیدی قوتوں کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبہ تحریک کے رہنما قاری مونس بلوچ نے یوتھ اور دیگر ونگز کے نمائندہ افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا پاکستان کی تمام چھوٹی بڑی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کھلے دل سے بحالی صوبہ کی حمایت کی مگر پارلیمنٹ اور ایوان صدر میں اس عمل کو ہمیشہ اندھیروں میں رکھا۔قاری مونس بلوچ نے سابقہ اور موجودہ سیاست میں لیس سیاستدانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بہاولپور صوبہ بحالی کے دیرینہ مطالبہ کو یقینی بنانے کے لئے آگے بڑھیں۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 195
Visit Yesterday : 497
This Month : 1228
This Year : 64947
Total Visit : 169935
Hits Today : 2473
Total Hits : 884550
Who's Online : 3




















