ملتان (بیوروچیف) پاک سرزمین پارٹی کے ممبر نیشنل کونسل و صدر جنوبی پنجاب کرامت علی شیخ نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے طور پر استوار کرنے کی دعویدار حکومت کی طرح عوامی فلاح و بہبود کیلئے اپوزیشن کا کردار بھی کوئی لائق تحسین نہیں ماضی میں اقتدار کے ایوانوں میں مزے لینے والے آج بھی سیاسی پوائنٹ سکورننگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج پوری قوم مایوسی کا شکار ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، یوٹیلیٹی بلز، بجلی، گیس، تیل کی قیمتوں میں اضافے نے غریب شہریوں کو خودکشیوں اور خودسوزیوں پر مجبور کرکے رکھ دیا ہے یہاں تک کہ حکومتی اراکین اسمبلی اور مختلف محکموں میں بیٹھے افسران کی ملی بھگت کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کو بھی تالے لگ چکے ہیں رہی سہی کسر بلدیاتی نظام فعال نہ ہونے کی وجہ نے پوری کردی ہے ایک بار پھر عوام کو نئے ممکنہ بلدیاتی الیکشن کی راہ پر لگا دیا گیا ہے یہ پی ایس پی ہی واحد جمہوری، عوامی، سیاسی جماعت ہے جس کے قائد مصطفی کمال نے ماضی میں جس طرح موقع ملنے پر کراچی کی رونقیں بحال کردی اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے وہ آج بھی دن رات عوام کے مسائل کے حل کے لئے حقیقی معنوں میں کوشاں ہیں اوربائیس کروڑ سے زائد مڈل کلاس طبقہ کے حقوق کے لئے ملک کے دیگر حصوں کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اب بھی وقت ہے کہ عوام پی ایس پی کی باصلاحیت پڑھی لکھی قیادت کا ساتھ دے تاکہ ان کی محرومیوں کا حقیقی معنوں میں خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ کراچی دنیا کے 60ملکوں سے بڑا شہرہے جو پاکستان کا معاشی حب ہے اور ملک کو 70فی صد ریونیو مہیا کرتا ہے لیکن اس معاشی حب کو پروموٹ کرنے کی بجائے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے اس وقت صرف مصطفی کمال ہی وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کے معاشی حب کراچی کو ایک بار پھر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔