پاور بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین کریں گے، وزیراعظم
www.bbcnewshd.com نے Tuesday، 24 January 2023 کو شائع کیا.
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس ہوا۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنی حکومت کی طرف سے گزشتہ روز پاور بریک ڈاؤن کے سبب عوام کو پہنچنے والی زحمت پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے احکامات کے بعد پاور بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر توانائی خرم دستگیر نے بجلی بریک ڈاؤن پر ارکان کو بریفنگ بھی دی۔ بجلی بریک ڈاؤن پر وفاقی کابینہ نے سخت اظہار برہمی کیا جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ٹیگز:-







































Visit Today : 184
Visit Yesterday : 497
This Month : 1217
This Year : 64936
Total Visit : 169924
Hits Today : 1576
Total Hits : 883652
Who's Online : 3




















