رحیم یارخان (میاں طالب حسین) مسلم لیگ ن کے مرکزی سینیر رہنما وسینیٹر چوہرری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام ہے نہ معاشی کرپشن بددیانتی اور مفاد پرستی کی وجہ سے افراتفری کا ماحول ہے فیک اور مصنوٸ ماحول میں ملک نہیں چلا کرتے قیام پاکستان کے بعد ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا رکھا جاتا تو آج دربدر کی بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتے آج ملک جس ڈگر پر چل رہا ہے اس کو صحیح سمت میں نہ لایا گیا تو ملک کےوجود کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں چوہدری محمد اقبال پبلک سیکرٹریٹ میں پبلک ڈے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ حب الوطن اور سیاسی قوتیں تمام اسٹیک ہولڈرز کاایک میز پر اکٹھے ہو کر سر جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ حکومتی فرسودہ پارلیمانی نظام نے ملک کو اپنے پاوں پر کھڑا ہوکر آگے بڑھنے کی بجاے پیچھے دھکیل رکھا ہے اس سے جان چھڑا کر نیا صدارتی نظام لایاجاےجو ملک میں مفاد پرستی اورکرپشن کی سیاست کے کلچرکا خاتمہ کرکے حب الوطنی ذمہ داری جوابدہی اور خدمت خلق کا کلچر متعارف کراۓ چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ملک قومی ذخایرسے مالا مال ہے ان سے صحیح طور پر استفادہ حاصل کرنے کے لے ماہرین پر مشتمل بہتر منیجمنٹ کی ضرورت ہے اس موقع پر حلقے کے عوام نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔