ملتان تھانہ زکریا پولیس نے لڑائی جھگڑے پر خالد اور اس کے بیٹے یوسف کو گرفتارکیا ، نواں شہر چوک پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ملتان : تھانہ زکریا کے اے ایس آئی نے لڑائی جھگڑے پر باپ بیٹا کو گرفتار کرکے جھوٹا مقدمہ درج کر لیا۔ رضا آباد کے رہائشی افراد نے تھانیدا ر کے خلاف احتجاج اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق رضا آبادکے رہائشی محنت کش خالد اور یوسف کے لواحقین نے نواں شہر چوک پر پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بتایا کہ تھانہ زکریا کے اے ایس آئی قیصر زمان نے لڑائی جھگڑے پر خالد اور اس کے بیٹے یوسف کو گرفتار کیا۔ تھانیدا ر نے انہیں دس روز تک غیر قانونی طور پر تھانے میں محبوس رکھا۔ تھانے میں لگے ہوئی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج موجود ہے۔ تھانیدا رنے رہائی کے لئے پچاس ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ رشوت نہ ملنے پر اس نے دونوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کر لیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ تھانیدار قیصرزمان چوروں اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتا ہے اس نے علاقے میں فحاشی کے اڈے بنا رکھے ہیں اور ان سے بھتہ لیتا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے پولیس کی غنڈہ گردی ختم کی جائے۔ اس کی لاکھوں روپے ماہانہ کی غیر قانونی آمدنی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس کے اثاثے چیک کئے جائیں۔ اور اس کے خلاف انکوائری شروع کی جائے اور انصاف فراہم کیا جائے۔آخر میں پنجاب پولیس اور تھانہ بی زیڈیو کی پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی گئی۔ مظاہرین میں محمد شاہد، زاہد،احمد، جمیل، خلیل،فیصل ودیگر خواتین شامل تھیں






































Visit Today : 436
Visit Yesterday : 536
This Month : 972
This Year : 64691
Total Visit : 169679
Hits Today : 5073
Total Hits : 880785
Who's Online : 5




















