چوہدری پرویز الہیٰ کا محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری پر سپریم کورٹ چلینج کرنے کا اعلان
اسلام آباد: مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی چوہدری پرویز الہیٰ نے محسن رضا نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری کو سپریم کورٹ چلینج کرنے کا اعلان کردیا جبکہ پی ٹی آئی نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اس بار بھی مایوس نہیں کیا، محسن نقوی جیسے متنازع سخص کو وزیراعلیٰ مقرر کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے اس لیے کارکنان تیاری کریں چیئرمین پی ٹی ای آئی عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ق کے رہنما اور پی ٹی آئی کے اتحادی پرویز الہیٰ نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ متنازع اور ہر اصول و ضابطے کیخلاف ہے۔






































Visit Today : 408
Visit Yesterday : 536
This Month : 944
This Year : 64663
Total Visit : 169651
Hits Today : 4493
Total Hits : 880205
Who's Online : 4




















