اسلام آباد:  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوااور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 15ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے5ارب روپے پہلے ہی الیکشن کمیشن کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن اگلے 2 روز میں 10ارب روپے کے حصول کے لیے وفاق سے رابطہ کرے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف حکومت کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعدالیکشن کمیشن 90روز کے اندر انتخاب کروانے کا پابند ہے۔ انتخابات کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی تیاری شروع کردی گئی ہے۔